میانوالی کو بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ میں شامل کرنے پر پیر کو شٹرڈاﺅن ہڑتال کا اعلان

میانوالی کو بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ میں شامل کرنے پر پیر کو شٹرڈاﺅن ہڑتال ...
میانوالی کو بہاولپور جنوبی پنجاب صوبہ میں شامل کرنے پر پیر کو شٹرڈاﺅن ہڑتال کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک) نئے صوبے کی خبروں نے الیکشن سے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے مسائل میں مزید اضافہ کردیاہے اور میانوالی کو بہاولپور جنوبی پنجاب میں شامل کرنے پر پیر کو ضلع بھر میں شٹرڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کردیاگیاہے ۔ ذرائع کے مطابق میانوالی کو جنوبی پنجاب صوبہ میں شامل کرنے سے مسائل میں مزید اضافے کا امکان ہے جبکہ صوبے کے شمال میں واقع ضلع کو جنوبی پنجاب میںشامل کرنے کی منطق سمجھ سے بالاتر ہے ۔ سیاسی و سماجی شخصیات کے اعلان کے بعد پیر کو ضلع بھر میں شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا اعلان کردیاگیاہے جبکہ میانوالی بار کونسل نے پہلے ہی فیصلے کی مذمت کردی ہے اور پیر کو اہم فیصلوں کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ میانوالی ضلع راولپنڈی کے تقریباً مغرب میں جبکہ پنجاب کے شمال میں واقع ہے اور تاریخی طورپر خیبرپختونخواہ کا حصہ رہاجبکہ میانوالی اور خصوصاً چکڑالہ(نمل) کا رسم و روج اور تہذیب و تمدن بھی پوٹھوہارریجن سے ملتاجلتاہے ۔